مجھ کو معلوم نہ تھے پیاس کے معنی پہلے
مجھ کو معلوم نہ تھے پیاس کے معنی پہلے
چل کے آتا تھا مرے پاس میں پانی پہلے
اب یہ عالم کے عدالت میں چلے جاتے ہیں
بانٹی جاتی تھی وراثت بھی زبانی پہلے
اب تو بچوں کو بھی دیکھوں تو جواں لگتے ہیں
بعد اک عمر کے آتی تھی جوانی پہلے
کوچۂ یار سے صحرا میں چلے آئے ہیں
ہم کو آتی نہ تھی یہ نقل مکانی پہلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.