مجھ کو مٹا کے آپ نے یوں مسکرا دیا
مجھ کو مٹا کے آپ نے یوں مسکرا دیا
جیسے مرے نصیب کو پھر سے بنا دیا
کہتے ہیں کس کو موت کسے کہتے ہیں حیات
سب کچھ تری نگاہ نے مجھ کو بتا دیا
اب دل کی خیریت کی دعا مانگنی پڑی
بتلانے کو تو عشق کا مطلب بتا دیا
قائل نہ ہوتا آپ کی قدرت کا کوئی بھی
اچھا کیا جو مجھ کو بنا کے مٹا دیا
دل کی طرف سے صبر ہمیں آ گیا تھا کچھ
بے کار ذکر چھیڑ کے تم نے رلا دیا
رافتؔ یہاں نماز کا کوئی نہیں ہے وقت
جب نام ان کا سن لیا سر کو جھکا دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.