مجھ کو مجھ میں کھو جانے دو
مجھ کو مجھ میں کھو جانے دو
میرا مجھ کو ہو جانے دو
ان آنکھوں میں اک میلہ ہے
اس میلے میں کھو جانے دو
ہم ایک دوجے کے ہو بیٹھے
اب ہو جو بھی ہو جانے دو
کتنی نرم ہے مٹی دل کی
بیج وفا کا بو جانے دو
ساتھ نہ چھوٹے اک دوجے کا
جاں جاتی ہے تو جانے دو
باہر نکلے کچھ سیکھے گا
دل کو مت روکو جانے دو
جاگتا ہے وہ ان آنکھوں میں
یارو مجھ کو سو جانے دو
انجناؔ آنکھیں برس پڑی ہیں
غم کا آنچل دھو جانے دو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.