مجھ کو شہرت نہ شان دے اللہ
مجھ کو شہرت نہ شان دے اللہ
فن کی دولت دے گیان دے اللہ
سن کے پتھر بھی موم ہو جائیں
میرے شعروں میں جان دے اللہ
وقت کے ہاتھ میں ہے تیر کماں
مجھ کو اونچی اڑان دے اللہ
ظلم کی تیز دھوپ ہے ہر سو
صبر کا سائبان دے اللہ
اب زمیں پر نہیں جگہ خالی
آسماں پر مکان دے اللہ
اپنے الزام کی کروں تردید
میرے منہ میں زبان دے اللہ
آ گیا زیست سے رفیقؔ عاجز
کب تلک امتحان دے اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.