مجھ کو تم سے ہے زمانے سے سروکار نہیں
مجھ کو تم سے ہے زمانے سے سروکار نہیں
میں تمہارا ہوں زمانے کا گنہ گار نہیں
حسن کی خو ہے جفا عشق کی فطرت ہے وفا
میں بھی مختار نہیں آپ بھی مختار نہیں
اس گنہ گار سے اقرار گنہ جو کر لے
بے نیازی تری رحمت کی سزاوار نہیں
کاش ان لوگوں کو نزدیک سے دیکھے دنیا
جن کو اب تک یہ سمجھتی ہے گنہ گار نہیں
ان کی یادوں نے ہمیں چھین لیا ہے ہم سے
اپنی راہوں میں نہالؔ اب کوئی دیوار نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.