مجھ میں بہتی ہے پاگل ہوا کون سی
مجھ میں بہتی ہے پاگل ہوا کون سی
کون سی ہے یہ باد صبا کون سی
تجھ کو سمجھا تھا میں منزل جستجو
یہ بلاتی ہے مجھ کو صدا کون سی
دل بڑی بے نیازی سے اٹھ کر چلا
ہے ترے غم کی یہ انتہا کون سی
میں کہ لوٹی ہوئی اپنی آواز ہوں
اب بکھرتی ہے مجھ میں صدا کون سی
دیکھ کر تجھ کو بجھتے دئے جل اٹھے
دل کے بجھنے کی ہے یہ ادا کون سی
ایک اک رخ سے ظاہر ہے اب بے رخی
اس میں ہے صرف تیری خطا کون سی
اپنی آواز پر آ رہا ہے یقیں
کام آئی یہ میرے دعا کون سی
مجھ کو ہر اک نظر میں تماشا کیا
جرم کیا تھا مرا دی سزا کون سی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.