مجھ میں موجود ہے وہ شخص زمانے کا نہیں
مجھ میں موجود ہے وہ شخص زمانے کا نہیں
کوئی بھی تیر مرے پاس نشانے کا نہیں
آپ خود دیکھ لیں تمثال گری کی صورت
اس کا خاکہ جو ابھرتا ہے بتانے کا نہیں
خون کھول اٹھتا ہے کیوں دار کی عریانی پر
میرا کردار ہے اور میرے فسانے کا نہیں
مرا احساس لگاتا ہے کچوکے مجھ کو
زندگی مجھ سے ترا قرض چکانے کا نہیں
یہ نیا گھاؤ ہے اک دوست کا تحفہ مہدیؔ
ضرب کاری ہے نیا زخم دکھانے کا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.