مجھ پہ ہر اک راز بحر و بر کھلا
مجھ پہ ہر اک راز بحر و بر کھلا
دید پس منظر سے ہر منظر کھلا
جب سمجھ آیا مجھے لا تقنطو
کامرانی کا مقفل در کھلا
تھا عدم کی تہہ میں ہستی کا سراغ
مر گئے جب عقدہ مشکل تر کھلا
وسعت گردوں بھی مجھ کو کچھ نہ تھی
جب بلندی پر مرا شہ پر کھلا
حالت دل نہ چھپائی جا سکی
راز پنہاں تجھ سے چشم تر کھلا
جب بساط دل الٹ دی وقت نے
تب کہیں جا کر وہ فتنہ گر کھلا
انتظار یار نغمیؔ اضطراب
ہم نے دروازہ رکھا شب بھر کھلا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.