مجھ پہ کوئی مہرباں ہے آج کل
مجھ پہ کوئی مہرباں ہے آج کل
اب سکون دل کہاں ہے آج کل
دل میں کوئی میہماں ہے آج کل
آرزو پھر سے جواں ہے آج کل
بات اگلی سی کہاں ہے آج کل
اب تکلف درمیاں ہے آج کل
تم نہیں تو لطف عیش زیست کیا
زندگی بار گراں ہے آج کل
جو نظر تھی دعوت لطف و وفا
جانے کیوں تیر و کماں ہے آج کل
آنسوؤں کو ضبط کر بھی لوں مگر
دل تو مجبور فغاں ہے آج کل
جس جگہ سجدے کئے تھے عشق نے
حسن نم دیدہ وہاں ہے آج کل
التفات حسن و کیف وصل دوست
ایک بھولی داستاں ہے آج کل
برق و باراں سب اسی کے واسطے
کیا یہی اک آشیاں ہے آج کل
ہے فرشتوں کا پہنچنا بھی محال
اک دل ناداں جہاں ہے آج کل
راز دل میں نے چھپایا بھی مگر
ان کی نظروں سے عیاں ہے آج کل
کر لیں اب اہل چمن خود انتظام
مشکلوں میں باغباں ہے آج کل
اک دل پر سوز موجؔ اور بحر عشق
آگ پانی میں رواں ہے آج کل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.