مجھ سا گل برز و گل افکار گلستاں میں نہیں
مجھ سا گل برز و گل افکار گلستاں میں نہیں
پھول ہی پھول ہیں کانٹے مرے داماں میں نہیں
یا بتا دیجئے یہ رنگ تغافل کب تک
یا یہ کہہ دیجئے کچھ آپ کے امکاں میں نہیں
دل پریشان ہے ماحول کی غمناکی سے
اب مرے ساتھ کا قیدی کوئی زنداں میں نہیں
آدمیت کی یہ توہین یہ تخریب افسوس
اور سب کچھ ہے محبت دل انساں میں نہیں
آ میں سمجھاؤں تجھے غایت سجدہ کیا ہے
خود کشش سر میں ہو سنگ در جاناں میں نہیں
اپنے ماضی پہ نہ رو حال کو رکھ پیش نظر
اس سفینے کی طرف دیکھ جو طوفاں میں نہیں
رخ ہواؤں نے اس انداز سے بدلا میکشؔ
کوئی آسودہ نشیمن ہی گلستاں میں نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.