مجھ سے واقف تو مرے جسم کا سایا بھی نہ تھا
مجھ سے واقف تو مرے جسم کا سایا بھی نہ تھا
کیسے ہو جاتا تمہارا میں خود اپنا بھی نہ تھا
جتنا مایوس ہے وہ شخص بچھڑ کر مجھ سے
اتنی شدت سے تو میں نے اسے چاہا بھی نہ تھا
چند لمحوں کی رفاقت ہی بہت تھی اے دوست
اس سے بڑھ کر تو کوئی اور تقاضا بھی نہ تھا
جیسے الزام لگائے ہیں مرے سر اس نے
ایسی نظروں سے تو میں نے اسے دیکھا بھی نہ تھا
تو بھی غیروں کا سا برتاؤ کرے گا مجھ سے
میں نے ایسا تو کسی حال میں سوچا بھی نہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.