مجھے بھی اپنا شریک سفر شمار کرو
مجھے بھی اپنا شریک سفر شمار کرو
سحر کے بجھتے دیو میرا انتظار کرو
ہمارا ذوق نمو کیا شکستہ شیشے ہیں
ہم آئنوں کو عطا پردۂ غبار کرو
ہمارے اشکوں کی معراج اپنے دامن تک
تم اپنی پاکیٔ داماں کا اعتبار کرو
چھپائے جاؤ یوں ہی داغ داغ سینوں کو
خیال بیکسیٔ عصمت بہار کرو
نہ دو دعائے خرد مجھ کو خیر اندیشو
جو کر سکو تو مری وحشتوں سے پیار کرو
پھر آج عشق مصورؔ ہوا ہے خاک بسر
پھر اہتمام عروج صلیب و دار کرو
- کتاب : Manghii dhire chal (Pg. 27)
- Author : Musavvir Sabzwari
- مطبع : Nazish Book Center (1971)
- اشاعت : 1971
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.