Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مجھے بھول جانے والے تری بے رخی سلامت

شبنم کمالی

مجھے بھول جانے والے تری بے رخی سلامت

شبنم کمالی

MORE BYشبنم کمالی

    مجھے بھول جانے والے تری بے رخی سلامت

    غم عشق دینے والے تری زندگی سلامت

    تری یاد جب بھی آئی مرے دل نے یہ دعا دی

    تو رہے جہاں میں شاداں تری ہر خوشی سلامت

    جو تری نظر نے بخشی تھی خلش مرے جگر کو

    ہے خدا گواہ میرا وہ ہے آج بھی سلامت

    مرے آنسوؤں کا طوفاں نہ رکا نہ رک سکے گا

    ترے درد نے جو بخشی ہے وہ بیکلی سلامت

    مرا گھر بلا سے روشن نہ ہوا تو اس کا کیا غم

    مرے چاند تا ابد تو تری چاندنی سلامت

    مری داستان‌ الفت جو سنی تو ہنس کے بولے

    ہے مرے ہی غم کے صدقے تری شاعری سلامت

    ترے گریہ ہی نے شبنمؔ ہے ڈبوئی تیری کشتی

    کہ وہ ساحل بقا تک نہ پہنچ سکی سلامت

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے