مجھے اس طرح نہ دیکھو مرا دل مچل نہ جائے
مجھے اس طرح نہ دیکھو مرا دل مچل نہ جائے
یہ بلا کا منچلا ہے کسی پر پھسل نہ جائے
مری بچی رو رہی ہے میں ابھی سلا کے آئی
ذرا بھابھی دیکھتے رہنا کہیں دودھ ابل نہ جائے
کرو چھیڑ اب نہ مجھ سے نہ جگاؤ سوئے فتنے
جو چراغ بجھ چکا ہے کہیں پھر سے جل نہ جائے
یہ کہاں کا چوچلا ہے ذرا ہٹ کے کھیلو منا
مرا ریشمی غرارہ کہیں مل گجل نہ جائے
تجھے اس لئے پڑوسن میں نظر میں رکھ رہی ہوں
کہیں ان سے ہنستے ہنستے تری دال گل نہ جائے
یہ تو مانتی ہوں سجنیؔ کہ ملی ہو بعد مدت
مجھے اس قدر نہ بھینچو مرا دم نکل نہ جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.