مجھے کچھ اور ہی منظر دکھائی دیتا ہے
مجھے کچھ اور ہی منظر دکھائی دیتا ہے
یہ شہر خوں کا سمندر دکھائی دیتا ہے
بنا لیا ہے جو ہم نے مکان شیشے کا
ہر ایک ہاتھ میں پتھر دکھائی دیتا ہے
اسی خطا پہ کہ اک دن لیا تھا نام ترا
تمام شہر ستم گر دکھائی دیتا ہے
جو ہم نہیں تو جمالؔ اور کوئی ہم جیسا
غموں کی دھوپ میں اکثر دکھائی دیتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.