مجھے کچھ بھی نہیں ہوا اے دوست
عادتاً ہوں بجھا بجھا اے دوست
میں مزاجاً خموش رہتا ہوں
میں کسی سے نہیں خفا اے دوست
دوش قسمت کو دے دیا میں نے
مجھ سے جب کچھ نہ بن پڑا اے دوست
کیا مجھے وہ عزیز از جاں ہے
میں نے جس کو گنوا دیا اے دوست
خود فریبی میں مبتلا ہوں میں
کون مجھ سا ہے بے وفا اے دوست
لوٹ جاؤں میں شہر خواب اے کاش
دشت میں دل نہیں لگا اے دوست
دوست اپنا کوئی نہیں کاشفؔ
کیا کسی کو پکارنا اے دوست
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.