مجھے لگا مری قسمت میں ہے لکھا پتھر
مجھے لگا مری قسمت میں ہے لکھا پتھر
جو میرے سر پہ کسی سو سے آ گرا پتھر
کسی سے جبکہ مری کوئی دشمنی بھی نہیں
یہ کس نے آ کے مری راہ میں رکھا پتھر
وہ آنسو جس کو کبھی لوگ گل سمجھتے تھے
جو میری آنکھ سے ٹپکا تو ہو گیا پتھر
زمانہ معجزۂ حق تو تو نے دیکھا ہے
نبی کے حکم سے جب بولنے لگا پتھر
جو آئنے کو مقابل میں رکھ دیا میں نے
کسی نے طیش میں آ کر اٹھا لیا پتھر
ستم ظریفیٔ حالات کے سبب عدنانؔ
جو شخص موم کی صورت تھا ہو گیا پتھر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.