مجھے مشکل ہے تجھے پاس بلانا جانا
مجھے مشکل ہے تجھے پاس بلانا جانا
تو اگر چاہے تو آسان ہے آنا جانا
مل نہ مل مجھ سے مگر تا بہ ملاقات کبھو
دل سے اس بندہ کو ہرگز نہ بھلانا جانا
پھرا بہتیرا بھٹکتا ہوا میں آخر کار
تیرے کوچہ کے تئیں اپنا ٹھکانا جانا
جو پھرا تجھ سے تو بے شبہ خدا سے ہے پھرا
تیرے باعث سے مجھے سارا زمانہ جانا
اک ملاقات ہے روحانی دگر جسمانی
کسی صورت سے وہ صورت کو دکھانا جانا
محفل یار میں خاموشؔ ہے لازم تجھ کو
مثل پروانہ پر و بال جلانا جانا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.