مجھے پتھروں سے بڑھ کر تری اک کلی نے مارا
مجھے پتھروں سے بڑھ کر تری اک کلی نے مارا
مجھے دشمنوں سے بڑھ کر تری دوستی نے مارا
غم روزگار سہہ کر میں تو جی رہا تھا پھر بھی
مرے ناتوان دل کو تری عاشقی نے مارا
نہ گلہ کروں نہ شکوہ نہ زمانہ کا نہ تیرا
مجھے میری بد نصیبی مری بے بسی نے مارا
نہ ہی تیر نیم کش نے نہ ہی بجلیوں نے مارا
مرے ناتوان دل کو تری سادگی نے مارا
مرے زخم کے جھروکے ترے درد سے ہیں روشن
اسی درجہ لا دوا کی مجھے روشنی نے مارا
مجھے موت کا نہیں غم وہ تو آئے گی یقیناً
جسے ہم گلے لگائے اسی زندگی نے مارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.