مجھے سنبھالنے سے پیشتر وہ میرا تھا
مجھے سنبھالنے سے پیشتر وہ میرا تھا
یہ روگ پالنے سے پیشتر وہ میرا تھا
وہی خدا جو کہیں آسماں میں رہتا ہے
دعائیں ٹالنے سے پیشتر وہ میرا تھا
مجھے تلاش ہے اس نامراد سکے کی
جسے اچھالنے سے پیشتر وہ میرا تھا
مرے سوال اسے مجھ سے دور کرتے گئے
مرے کھنگالنے سے پیشتر وہ میرا تھا
تمام شہر اسے دیکھ دیکھ جیتا ہے
یہ زعم پالنے سے پیشتر وہ میرا تھا
اڑان بھرتے ہی پنچھی یہ بات بھول گیا
کہ پر نکالنے سے پیشتر وہ میرا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.