مجھے تنہائی میں اکثر ملا ہے
مجھے تنہائی میں اکثر ملا ہے
خیالوں میں وہی دلبر ملا ہے
یوں ملنے کے ٹھکانے اور بھی ہیں
کبھی چھجے کبھی چھت پر ملا ہے
وہ میرے سنگ تھا بے فکر کتنا
کہ غم میں بھی سدا ہنس کر ملا ہے
کوئی تو وجہ ہوگی کچھ تو ہوگا
کسی سے آج وہ چھپ کر ملا ہے
دکھایا خود کو جب سے آئنہ ہے
ملا جو بھی مجھے بہتر ملا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.