Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مجھے تھا تجھ سے کبھی پیار جھوٹ بولا تھا

عارف نظیر

مجھے تھا تجھ سے کبھی پیار جھوٹ بولا تھا

عارف نظیر

MORE BYعارف نظیر

    مجھے تھا تجھ سے کبھی پیار جھوٹ بولا تھا

    ہے جھوٹ یہ بھی کہ دلدار جھوٹ بولا تھا

    یہ جھوٹ بولا کہ راتوں میں جاگتا ہوں میں

    تمہاری یاد میں اے یار جھوٹ بولا تھا

    نجانے کیسے خلاؤں میں کھو گیا یارو

    یقین مانو چمکدار جھوٹ بولا تھا

    سفید سچ کو بھی پرکھا زمانے والوں نے

    سفید جھوٹ کہ ہر بار جھوٹ بولا تھا

    اسی لئے تو چمک تھی ہمارے دھندے میں

    حضور ہم نے لگاتار جھوٹ بولا تھا

    پھر اس کے بعد محبت تلاش کرتا رہا

    انا میں ہو کے گرفتار جھوٹ بولا تھا

    تھی گول مول ہماری بھی گفتگو لیکن

    عجیب اس نے بھی خم دار جھوٹ بولا تھا

    خوشی کے نام پہ دکھ ہم نے بیچ ڈالے تھے

    خفا تھا ہم سے خریدار جھوٹ بولا تھا

    اسے خبر تھی تعلق بھی ٹوٹ سکتا ہے

    تبھی تو اس نے سمجھدار جھوٹ بولا تھا

    میں جانتا تھا حقیقت اسی لئے میں نے

    تمہارا بن کے طرفدار جھوٹ بولا تھا

    اب اتنی بات پہ کیوں حشر تم اٹھاتے ہو

    کہ تم سے کہہ تو دیا یار جھوٹ بولا تھا

    تھی اس کی بزم میں پھر بھی کیوں کڑکڑاہٹ سی

    اگرچہ ہم نے مزے دار جھوٹ بولا تھا

    ہمارے سر پہ ہے الزام ہے وفائی کا

    مگر تھا تو بھی سزاوار جھوٹ بولا تھا

    ذرا سی بات پہ دیوار توڑنے چلے ہو

    کوئی نہیں پس دیوار جھوٹ بولا تھا

    ہر ایک بات تمہاری تھی معتبر جانی

    الگ یہ بات کہ ہر بار جھوٹ بولا تھا

    پھر اس کے بعد تو عادت سی بن گئی عارفؔ

    ذرا سا بس یوںہی اک بار جھوٹ بولا تھا

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    મધ્યકાલથી લઈ સાંપ્રત સમય સુધીની ચૂંટેલી કવિતાનો ખજાનો હવે છે માત્ર એક ક્લિક પર. સાથે સાથે સાહિત્યિક વીડિયો અને શબ્દકોશની સગવડ પણ છે. સંતસાહિત્ય, ડાયસ્પોરા સાહિત્ય, પ્રતિબદ્ધ સાહિત્ય અને ગુજરાતના અનેક ઐતિહાસિક પુસ્તકાલયોના દુર્લભ પુસ્તકો પણ તમે રેખ્તા ગુજરાતી પર વાંચી શકશો

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے