Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مجھے وہ شخص کہیں چھوڑ کر نہیں جاتا

انور شعور

مجھے وہ شخص کہیں چھوڑ کر نہیں جاتا

انور شعور

MORE BYانور شعور

    مجھے وہ شخص کہیں چھوڑ کر نہیں جاتا

    میں چاہتا ہوں کہ جائے مگر نہیں جاتا

    تمام دن کی غلامی کے بعد دفتر سے

    کسی بہشت میں جاتا ہوں گھر نہیں جاتا

    ستا رھی ہے مجھے زندگی بہت لیکن

    کوئی کسی کے ستانے سے مر نہیں جاتا

    زیادہ وقت ٹہلتے ہوئے گزرتا ہے

    قفس میں بھی مرا شوق سفر نہیں جاتا

    خیال پیش کرو بے جھجھک شعورؔ اپنا

    کوئی خیال کبھی بے اثر نہیں جاتا

    مأخذ :
    • کتاب : اب میں اکثر میں نہیں رہتا (Pg. 55)
    • Author : انور شعور
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
    • اشاعت : 3rd

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے