مجھے وہ شخص کتنا کھل رہا ہے
مجھے وہ شخص کتنا کھل رہا ہے
جو میرا ہو کے مجھ سے جل رہا ہے
ہوئے سب دفن جا کر خاک ہی میں
کے بستر جن کا بھی مخمل رہا ہے
چراغوں کی نہیں مجھ کو ضرورت
کسی کی یاد میں دل جل رہا ہے
مجھے سب دیکھ کر حیراں ہیں یوں بھی
دیا آندھی میں کیسے جل رہا ہے
جمالؔ اس کا میں سب کچھ چھوڑ آیا
وہ اپنے ہاتھ اب کیوں مل رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.