مجھے یہ ڈر ہے ہر ہر عضو میرا دل نہ بن جائے
مجھے یہ ڈر ہے ہر ہر عضو میرا دل نہ بن جائے
محبت کا یہ عقدہ عقدۂ مشکل نہ بن جائے
یہ سوز شمع روشن اور یہ ساز خون پروانہ
کسی کا جلوہ پھر رنگینیٔ محفل نہ بن جائے
تلاش کعبہ مقصود میں یہ گرم رفتاری
مرا ہر ہر قدم سنگ رہ منزل نہ بن جائے
عجب کیا ہے کہ روز حشر یہ تر دامنی نجمیؔ
ہماری مزرع امید کا حاصل نہ بن جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.