مجھے یہ فخر ہے تم کو خیال رہتا ہے
مجھے یہ فخر ہے تم کو خیال رہتا ہے
تمہارے ذہن میں کوئی ہلالؔ رہتا ہے
ابھی لگی ہی نہیں شہرتوں کی گرم ہوا
ابھی سے خون میں اتنا ابال رہتا ہے
ہزار کوششیں کر کے تم اس کو جوڑو مگر
جو ٹوٹ جاتا ہے اس دل میں بال رہتا ہے
فقط مجھے ہی نہیں غم جدائی کا اس کی
اسے بھی مجھ سے بچھڑ کر ملال رہتا ہے
یہ سب ہماری محبت کا ایک صدقہ ہے
جو اس پے آج بھی حسن و جمال رہتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.