مجھے یہ جچتے نہیں تشنہ کام جاتے ہوئے
مجھے یہ جچتے نہیں تشنہ کام جاتے ہوئے
شکوہ قصر اٹھا لیں غلام جاتے ہوئے
ہوا تھمی تو دریچوں پہ مرگ پھیل گئی
سکوت چھوڑ گیا خوش کلام جاتے ہوئے
کسی نے آتے ہوئے تیغ خاک پر رگڑی
کسی نے پانی میں پھینکی نیام جاتے ہوئے
سکوت یافتہ وہ ہونٹ مار دیتے مجھے
اگر وہ آنکھ نہ کرتی کلام جاتے ہوئے
مقام شکر مری رات بچ گئی اس سے
جو لے اڑا ہے مرے صبح شام جاتے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.