مکمل ہے کوئی تو بس خدا ہے
مکمل ہے کوئی تو بس خدا ہے
ہمارے آپ میں رکھا ہی کیا ہے
کسی کی آج ہی دنیا لٹی ہے
کسی کو آج ہی سب کچھ ملا ہے
مناسب ہے اگر تو کاٹ لیجے
ہمارا سر تو پہلے سے جھکا ہے
کوئی ہر حال میں مشکور تیرا
کسی کو ہر گھڑی تجھ سے گلہ ہے
بتائیں کس طرح ہم شادؔ تم کو
ہمارا دل نہیں ہے کربلا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.