مکمل محبت کا دستور دیکھا
یہیں ساری دنیا کو مجبور دیکھا
ہر اک سمت میں نے نیا طور دیکھا
جدھر آنکھ اٹھائی ادھر نور دیکھا
فریب آشناؤں کو مختار پایا
صداقت پسندوں کو مجبور دیکھا
ہر اک دور کے ساتھ دستور بدلا
اٹل ایک قدرت کا دستور دیکھا
قدم راہ الفت میں رکھتے ہی میں نے
حضور اچھے اچھوں کو مجبور دیکھا
جن آنکھوں نے دیکھی ہیں آنکھیں تمہاری
ہمیشہ ان آنکھوں کو مخمور دیکھا
کسی نے سر طور دل میں کسی نے
ہر اک نے اسے تا بہ مقدور دیکھا
محبت کے اقبال سے حسن کو بھی
محبت کا ممنون و مشکور دیکھا
خدا کی قسم میں نے دیکھا جہاں تک
خدا کے سوا سب کو مجبور دیکھا
ہوئی بعد مردن بھی اے قدرؔ حیرت
جو بنتے ہوئے روح کو حور دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.