مکمل رابطے میں آ گیا ہوں
مکمل رابطے میں آ گیا ہوں
تمہارے راستے میں آ گیا ہوں
میں خود پر کھل رہا ہوں دھیرے دھیرے
تمہارے آئنے میں آ گیا ہوں
کسی کے ہاتھ میں لکھا ہوا تھا
کسی کے زائچے میں آ گیا ہوں
صدائے کن سے جو پیچھے ہٹا تھا
زمیں کے دائرے میں آ گیا ہوں
میں پورا واقعہ تھا داستاں کا
سمٹ کر حاشیے میں آ گیا ہوں
سفر کرنا ضروری بھی نہیں تھا
میں یوں ہی قافلے میں آ گیا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.