Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مخالفین بھی ہوں تو سلام کرنا ہے

ساحر لکھنوی

مخالفین بھی ہوں تو سلام کرنا ہے

ساحر لکھنوی

MORE BYساحر لکھنوی

    مخالفین بھی ہوں تو سلام کرنا ہے

    ہمیں خلوص و محبت سے کام کرنا ہے

    یہی ہے خواہش و ارماں کہ سب کے کام آؤں

    یہی ہے کام ضروری یہ کام کرنا ہے

    یہ زندگی ہے خود احسان اس کے بدلے میں

    خدا کا شکر ہمیں صبح و شام کرنا ہے

    نہ پھوٹ ڈال سکے گا کوئی ہمارے بیچ

    ہم ایک ہیں ہمیں چرچا یہ عام کرنا ہے

    غموں سے لاکھ ہوں مجبور پھر بھی دنیا میں

    سبھی کو پیش مسرت کا جام کرنا ہے

    دکھی دلوں کے مددگار جس میں ہوں ساحرؔ

    جہاں میں ہم کو وہ رائج نظام کرنا ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے