مختلف سب سے مگر سب سے اجالی دنیا
مختلف سب سے مگر سب سے اجالی دنیا
ہم سے دل والوں کی دنیا ہے نرالی دنیا
زہرن فرت سے نظر آتی ہے کالی دنیا
کیوں محبت سے ہوئی جاتی ہے خالی دنیا
خواب تدبیر سے تعبیر میں ڈھل جاتے ہیں
کیوں بسائے ہوئے بیٹھے ہو خیالی دنیا
صحبتیں راس نہ آئیں ہمیں فرزانوں کی
ہم نے ویرانے میں یوں اپنی بسا لی دنیا
ایسی کیا لاگ ہے کس سوچ میں پڑ جاتی ہے
دیکھ کر چہرۂ انساں پہ بحالی دنیا
واقعہ یہ ہے مقدر کے سکندر ہیں ہم
دے گئے ہم کو جو اجداد مثالی دنیا
دے کے کیا جائیں گے ہم اپنے جگر پاروں کو
یہی گنجینۂ اقدار سے خالی دنیا
اجڑی دنیا کا بسانا نہیں آسان سحرؔ
بس کہ اک بار بسا لی تو بسا لی دنیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.