مکتفی سجدۂ نیاز نہیں
مکتفی سجدۂ نیاز نہیں
اتنی ارزاں نگاہ ناز نہیں
نغمہ سوز دروں کا آئینہ
سوز دل بے نیاز ساز نہیں
میکدہ باوجود کیف و سرور
آپ کی چشم نیم باز نہیں
زیر مشق زمانہ ہیں وہ لوگ
فطرتاً جو زمانہ ساز نہیں
کیوں حقیقت کی ہے تلاش ہمیں
بے حقیقت اگر مجاز نہیں
دل کی آواز دل ہی سنتا ہے
محرم سوز نغمہ ساز نہیں
کام اپنے خدا کو سونپ آصفؔ
کوئی اس جیسا کارساز نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.