ملک کو آخر مرے اب یہ ہوا کیا ہے خدا
ملک کو آخر مرے اب یہ ہوا کیا ہے خدا
ہو رہے دنگے فسادوں کی دوا کیا ہے خدا
رہنما ہی ملک کے دشمن بنے بیٹھے ہوں پھر
ملک میں بہتے ہوئے خوں کی سزا کیا ہے خدا
مذہبی مطلب نے ڈھیروں نام میں بانٹا تجھے
تو تو قاضی ہے بتا اس کی سزا کیا ہے خدا
کہتے ہیں سب ساری دنیا کو بنایا تم نے تو
گاڈ اللہ اور بھگون یہ بتا کیا ہے خدا
مندروں یا مسجدوں میں تو بتا جاؤں کہاں
در پہ تیرے جانے کا اک راستہ کیا ہے خدا
تو مداری ہے جہاں کا اور سب کٹھ پتلیاں
تو فسادوں کی وجہ اس میں گلہ کیا ہے خدا
سب کہے کاتبؔ تو کافر ہے پہ وہ خوش ہے بہت
رحم دل ہے وہ بتا اس میں خطا کیا ہے خدا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.