ملک و مذہب نہ زباں کا کوئی جھگڑا رکھیے
ملک و مذہب نہ زباں کا کوئی جھگڑا رکھیے
آپ انساں ہیں تو انسان سے رشتہ رکھیے
بات کرتے ہوئے محفل میں سلیقہ رکھیے
اپنے اسلاف کا کچھ طور طریقہ رکھیے
غم کی تاریکی کا احساس نہ ہونے پائے
اپنے چہرے پہ تبسم کا اجالا رکھیے
اپنے شانے سے مرا ہاتھ جھٹک دیتے ہیں
ان کے آگے جو کبھی عرض تمنا رکھیے
آسماں زیر قدم رکھیے زمیں پر رہ کر
عشق و اخلاص کا انداز نرالا رکھیے
ساتھ دیتا ہے یہاں کون کسی کا ساحلؔ
حوصلہ اپنا ہر اک گام پہ بالا رکھیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.