منہ پہ ہر شخص کے تالے تو نہیں ہو سکتے
منہ پہ ہر شخص کے تالے تو نہیں ہو سکتے
سب مرے چاہنے والے تو نہیں ہو سکتے
سخت راہوں پہ قدم آپ کہاں رکھتے ہیں
آپ کے پاؤں میں چھالے تو نہیں ہو سکتے
اپنے بچوں کو کلیجہ سے لگا کر رکھیے
بن چراغوں کے اجالے تو نہیں ہو سکتے
کوئی پیاسا انہیں چھو لے تو بکھر جاتے ہیں
اتنے نازک کبھی پیالے تو نہیں ہو سکتے
نہیں پودھوں کے لیے نہر بنے ہیں ہم سب
ہم سمندر کے حوالے تو نہیں ہو سکتے
کھا رہے ہیں تری سرکار میں جو بھی ہم دلؔ
اتنے دشوار نوالے تو نہیں ہو سکتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.