منحصر تم پہ ہے چاہو تو گلستاں کر دو
منحصر تم پہ ہے چاہو تو گلستاں کر دو
عبدالقیوم زکی اورنگ آبادی
MORE BYعبدالقیوم زکی اورنگ آبادی
منحصر تم پہ ہے چاہو تو گلستاں کر دو
ورنہ چاہو تو مرے دل کو بیاباں کر دو
ہم نے اب تک نہ لیا سر پہ کسی کا احساں
تم اگر چاہو تو شرمندۂ احساں کر دو
دل کی دنیا مری ویران رہے گی کب تک
کچھ تو ہم خاک نشینوں کا بھی ساماں کر دو
خود ہی سوچو کہ ہے یہ بات قرین انصاف
خود رہو چین سے دنیا کو پریشاں کر دو
پھر کوئی طالب دیدار ہوا جلوہ طلب
مشعل طور کو پھر آج فروزاں کر دو
ابھی اک آن میں ہستی کا مٹے گا جھگڑا
دل کی اس آگ کو کچھ اور فروزاں کر دو
کون سنتا ہے غریبوں کی ذکیؔ دنیا میں
چاک پھر کیوں نہیں تم زیست کا داماں کر دو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.