منجمد تھے مری پلکوں کے کنارے آنسو
منجمد تھے مری پلکوں کے کنارے آنسو
بہہ گئے آج وہ یادوں کے سہارے آنسو
کیوں کہ اپنوں نے ہی بخشے ہیں یہ سارے آنسو
اس لیے بھی ہے ہمیں جان سے پیارے آنسو
سامنے سب کے نکل آئے نہیں ہے ممکن
اتنے کم ظرف نہیں ہیں یہ ہمارے آنسو
معجزہ اور بھلا اس سے بڑا کیا ہوگا
درد اس دل میں ہے گرتے ہیں تمہارے آنسو
ہائے افسوس جب آنکھیں ہی نہیں دیتیں جگہ
بے اماں ہوتے ہیں تب درد کے مارے آنسو
کسی صورت سے بھی خالی نہیں جانے والے
تیرے در آئے ہیں دامن کو پسارے آنسو
اک نیا زاویہ آئے گا کہانی میں اگر
تیرے آنسو سے جو مل جائیں ہمارے آنسو
منتظر دل ہے یہ ارمان سجے ہیں اس میں
پونچھ دے آ کے انہیں راہ نہارے آنسو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.