منصف ہے تو یہ عذر سیہ کار بھی لے جا
منصف ہے تو یہ عذر سیہ کار بھی لے جا
سورج کو کسی دن پس دیوار بھی لے جا
گر تجھ سے سنبھل پائے گراں بار امانت
لے جا مرے سر سے مری دستار بھی لے جا
بے وصف تو یہ کج کلہی کام نہ دے گی
آ مجھ سے مری وضع طرح دار بھی لے جا
لے جائیں گی موجیں ہی بہا کر مجھے اس پار
لے میرا سفینہ مری پتوار بھی لے جا
افسانۂ دل ختم ہوا مرگ انا پر
اے دست اجل لے مرا شہ کار بھی لے جا
اک ٹوٹا ہوا دل ہے مرے پاس مجیبیؔ
بک جائے تو اس کو سر بازار بھی لے جا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.