Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

منتظر تھا ایک مدت سے زمانہ آپ کا

شکیل ابن شرف

منتظر تھا ایک مدت سے زمانہ آپ کا

شکیل ابن شرف

MORE BYشکیل ابن شرف

    منتظر تھا ایک مدت سے زمانہ آپ کا

    خیر مقدم کیوں نہ ہوتا والہانہ آپ کا

    چاند تارے کر رہے ہیں مدح خوانی آپ کی

    لالہ و گل کی زباں پر ہے ترانہ آپ کا

    نور کے سانچے میں ڈھل کر نور پھیلانے لگیں

    جب پڑا تاریکیوں پر تازیانہ آپ کا

    چاند پر پڑتی ہے آقا جب کبھی میری نظر

    یاد آتا ہے مجھے انگلی اٹھانا آپ کا

    تب سے پھولوں کو تقدس کا لبادہ مل گیا

    جب سے دیکھا گلستاں نے مسکرانا آپ کا

    فیض پایا ہے سبھی نے آپ کی تعلیم سے

    کیوں نہ گرویدہ رہے سارا زمانہ آپ کا

    روضۂ اقدس پہ آکر کیوں نہ ٹھہریں قافلے

    باعث تسکین دل ہے آستانہ آپ کا

    آپ کے گھر سے چلا ہے انکساری کا چلن

    سب سے عالی سب سے افضل ہے گھرانا آپ کا

    اپنے بندوں پر ہے کتنا مہرباں رب کریم

    اک ثبوت اس کا ہے رحمت بن کے آنا آپ کا

    دیکھتا رہتا ہے حسرت سے زمیں کو آسماں

    منبع انوار رحمت ہے ٹھکانہ آپ کا

    حکمرانی آپ نے کی بوریے پر بیٹھ کر

    خوب تھا انداز آقا خسروانہ آپ کا

    ہے شکیل ابن شرفؔ کے دل میں بس یہ آرزو

    حشر میں دنیا کہے اس کو دوانہ آپ کا

    مأخذ :
    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    મધ્યકાલથી લઈ સાંપ્રત સમય સુધીની ચૂંટેલી કવિતાનો ખજાનો હવે છે માત્ર એક ક્લિક પર. સાથે સાથે સાહિત્યિક વીડિયો અને શબ્દકોશની સગવડ પણ છે. સંતસાહિત્ય, ડાયસ્પોરા સાહિત્ય, પ્રતિબદ્ધ સાહિત્ય અને ગુજરાતના અનેક ઐતિહાસિક પુસ્તકાલયોના દુર્લભ પુસ્તકો પણ તમે રેખ્તા ગુજરાતી પર વાંચી શકશો

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے