مقدر آج کل کچھ مہرباں معلوم ہوتا ہے
مقدر آج کل کچھ مہرباں معلوم ہوتا ہے
زمیں کا ذرہ ذرہ آسماں معلوم ہوتا ہے
کھٹکتا ہے کبھی گل خار کی مانند آنکھوں میں
کبھی خار بیاباں گل فشاں معلوم ہوتا ہے
امیر کارواں کے ہم قدم ہیں کارواں والے
جسے دیکھو امیر کارواں معلوم ہوتا ہے
ہمارا ہی ہمارا آشیاں ہے آشیانوں میں
ہمارا ہی ہمارا آشیاں معلوم ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.