مقدر آزمانا چھوڑ دیں گے
مقدر آزمانا چھوڑ دیں گے
ہم اپنا ہر خزانہ چھوڑ دیں گے
یہ وعدہ ہے اگر ہم تم سے بچھڑے
تو اپنے گاؤں آنا چھوڑ دیں گے
تعلق ہم سبھی رکھیں گے ان سے
اگر وہ دل دکھانا چھوڑ دیں گے
مرے جانے کی لگ جائے خبر تو
یقینی ہے وہ کھانا چھوڑ دیں گے
دلاسہ دوگے میرے لوٹنے کا
تو وہ آنسو بہانا چھوڑ دیں گے
سبھی دشمن بہت خوش ہوں گے اشرفؔ
اگر ہم مسکرانا چھوڑ دیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.