مقدس درس گاہوں کی حرم کی اور شوالوں کی
مقدس درس گاہوں کی حرم کی اور شوالوں کی
اندھیرے میں قسم کھاتی ہے یہ دنیا اجالوں کی
ذرا پہچان ان مجبور انسانوں کے چہروں کو
جو غیرت کے سبب جرأت نہیں کرتے سوالوں کی
تم اپنے عہد کی باتیں کہیں محفوظ کر لینا
مؤرخ کو ضرورت پڑتی رہتی ہے حوالوں کی
ہماری شخصیت پر دوستو پانی نہ پھر جائے
کمی محسوس ہوتی ہے شکایت کرنے والوں کی
ستارے دن میں نکلیں گے تو ان کو کون پوچھے گا
اندھیروں کی بدولت قدر ہوتی ہے اجالوں کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.