مقید آدمیت کی زباں ہے
مقید آدمیت کی زباں ہے
یہ عہد آگہی کی داستاں ہے
جہاں گل یاس و حسرت کے کھلے ہیں
ہمارے ذہن کا وہ گلستاں ہے
کوئی سورج نہیں اپنی نظر میں
فضا میں خوف و دہشت کا دھواں ہے
جلا کر راکھ کر دے گا جہاں کو
ہمارا قلب جو آتش فشاں ہے
مسرت کو لگا لیتے جگر سے
مگر غم سے ہمیں فرصت کہاں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.