مسافر بھی سفر میں امتحاں دینے سے ڈرتے ہیں
مسافر بھی سفر میں امتحاں دینے سے ڈرتے ہیں
محبت کیا کریں گے وہ جو جاں دینے سے ڈرتے ہیں
تری یادوں کے موسم بھی تجھے رسوا نہیں کرتے
سلگتے ہیں دل و جاں اور دھواں دینے سے ڈرتے ہیں
شریک زندگی ہے اعتبار زندگی ورنہ
مکاں مالک کرائے پر مکاں دینے سے ڈرتے ہیں
بزرگوں کی کوئی سنتا نہیں ہے اس زمانے میں
بڑے چھوٹوں کے بارے میں زباں دینے سے ڈرتے ہیں
مرے قاتل کی میرے گھر سے ہی امداد ہوتی ہے
مرے بھائی مرے حق میں بیاں دینے سے ڈرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.