مصالحت سے نکالیں گے حل دعا سے نہیں
مصالحت سے نکالیں گے حل دعا سے نہیں
ہمارا مسئلہ بندوں سے ہے خدا سے نہیں
مجھے انا کو بھی اپنی جواب دینا ہے
پلٹ کے آؤں گا لیکن تری صدا سے نہیں
تو ہر لباس میں بھاتا ہے میری آنکھوں کو
مجھے تو عشق ہے تجھ سے تری قبا سے نہیں
انہیں بس اتنا بتانا مرے تعلق سے
چراغ سے ہے تعلق مرا ہوا سے نہیں
تمام عمر اسی کا رہوں گا میں شرجیلؔ
اگر وہ میرا نہیں ہے مری بلا سے نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.