مشک و عنبر نہ کوئی آب نہ دانہ مجھ میں
مشک و عنبر نہ کوئی آب نہ دانہ مجھ میں
جس میں وحشت ہو وہی گھومنے آنا مجھ میں
جو بھی آئے گا وہ بکھرے ہوئے پر دیکھے گا
اب سے پہلے تھا پرندوں کا ٹھکانہ مجھ میں
عقل والے مری تصدیق نہیں کر سکتے
ٹھہر سکتا ہے کئی روز دوانہ مجھ میں
لب دریا کسی پیاسے نے عبارت لکھ دی
تیر سکتے ہو مگر ڈوب نہ جانا مجھ میں
باغباں خود مری مٹی پہ گزر کرتے ہیں
بھول جاتے ہیں مگر پیڑ لگانا مجھ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.