مشکل دکھائی دیتی ہے تدبیر کائنات
پھر بھی اٹھا کے دیکھ لیں شمشیر کائنات
غلطیدہ گوہروں کو زمیں سے نکال کر
تیرہ شبی کو دیجیے تنویر کائنات
محنت میں اپنا خون جگر بھی ملائیے
تب جا کے بن سکے گی وہ تصویر کائنات
تکمیل خواب کے لئے جو جستجو کریں
ان کو دکھائی دیتی ہے تعبیر کائنات
کوئی بھی کام وقت سے پہلے نہیں ہوا
ٹوٹے گی روز حشر ہی زنجیر کائنات
یہ سوچ کر گھروں سے نکل آؤ دوستو
کرنی ہے اپنے عزم سے تعمیر کائنات
جنگل پہاڑ ابر ندی دھول دھوپ آگ
کتنی حسین ہے تری جاگیر کائنات
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.