مشکل ہے اب یہ کام تری یاد کے بغیر
مشکل ہے اب یہ کام تری یاد کے بغیر
گزرے جو صبح و شام تری یاد کے بغیر
اب تک یہاں جو زیست کے لمحے گزر گئے
وہ سب تھے تشنہ کام تری یاد کے بغیر
لکھنے کو لکھ تو دوں میں حکایات زندگی
ہوگی وہ ناتمام تری یاد کے بغیر
بے کیف و بے سرور ہے صہبائے زندگی
گردش میں گو ہے جام تری یاد کے بغیر
پینے کو پی رہا ہوں شب و روز خون دل
پھر بھی ہوں تشنہ کام تری یاد کے بغیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.