مشکل میں ہے جان بہت
مشکل میں ہے جان بہت
جان ہے اب حیران بہت
اس پتھر دل انساں پر
ہوتے رہے قربان بہت
من بستی میں کوئی نہیں
اب تو ہے سنسان بہت
اب تو مجھ کو نکلنا ہے
نکلے ہیں ارمان بہت
جو اپنوں میں ہے تنہا
اس کی ہے پہچان بہت
خود میں رہتے رہتے ہی
مجھ میں اب ہے تکان بہت
سب سے ملتے ملتے میں
خود سے رہا انجان بہت
دل سے گئے کچھ دن رہ کر
کر کے گئے بے جان بہت
جینا مشکل ہے ارشادؔ
مرنا ہے آسان بہت
- کتاب : آہٹ دیوان عزیز (Pg. 104)
- Author : ارشاد عزیز
- مطبع : مرکزی پبلیکیشنز،نئی دہلی (2022)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.